قاضی گنڈ میں ریچھ کے حملے میں کمسن سمیت تین افراد زخمی

قاضی گنڈ ::انسان -جانور تصادم آرائیوں کا خوفناک سلسلہ بدستور جاری ہے ،جس دوران قاضی گنڈ میں ریچھ کے ایک حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے .

بتایا جاتا ہے کہ جنبوبی قصبہ قاضی گنڈ کے منز موہ علاقے میں ریچھ نمودار ہوا ،جس دوران اسکے حملے میں کمسن سمیت تین افراد زخمی ہوئے .

زخمیوں کی شناخت نوری بیگم زوجہ سید ولی ،مختار احمد اور مزمل احمد پسران دائود احمد ساکنہ منزموہ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی.زخمیوں کو قاضی گنڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں سے دو تشویشناک حالت مین ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا.

Comments are closed.