سرینگر ::شہر خاص میں جمعہ کو 35 اے معاملے پراحتجاج کے دوران تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .معلوم ہوا ہے کہ یہاں نوجوانوں نے 35 اے کی منسوخی کی کوششوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا.
مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئیں ،جس دوران انہوں نے 35 اے کی منسوخی کی کوششوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنی کی کوشش کی ،جس دوران وہ فورسز اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑے .
نعرہ بازی کے دوران نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر خشت باری کی ،جوابی کارروائی میں فورسز اہلکاروں نےان کا تعاقب کیا،جسکی وجہ سے یہاں کشیدگی کی لہر دوڑ گئی.اس دوران فورسز اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے کئے.
معلوم ہوا ہے کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران 13 سالہ شارق احمد صوفی نامی طالب علم زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .شہر خاص کے کئی علاقوں میں صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے.
Comments are closed.