شوپیان ::شوپیان میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جمعہ کو تشدد بھڑک اٹھا ،جس دورانن فورسز کی کارروائی میں ایک نوجوان زخمی ہوا.
معلوم ہوا ہے کہ فیاض احمد ساکنہ پوتروال گائوں میں تشدد بھڑک اٹھنے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .بتایا جاتا ہے کہ ٹنگوانی -ٹکرو گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا.
بتایا جاتا ہے کہ جونہی فوج وفورسز اہلکاروں نے گائوں کا محاصرہ کیا ،تو نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئے،جس دوران نوجوانوں نے جنگجو مخالف آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور مشتعل ہو کر فورسز پر خشت باری کی .
فورسز جوابی کارروائی میں ٹیر گیس شلنگ کی اور فائرنگ بھی کی ،جس دوران گولی لگنے سے مذکورہ بالا نوجوان زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .
زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال پلوامہ سے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا .یہاں تلاشی کارروائی جاری ہے.
Comments are closed.