سوپور:شمالی قصبہ سوپور میں جمعہ کو اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب یہاں دریا ئے جہلم سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی .پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر شناخت کا عمل شروع کردیا .
رپورٹس کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے وشبال (دوابگاہ )علاقے میں مقامی لوگوں نے جمعہ کی صبح ایک عدم شناخت خاتون کی نعش دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی دیکھی .اس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا،جس کے فورآ بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی .
پولیس نے جائزہ لینے کے بعد نعش کو اپنی تحویل میں لیا ، موت کی وجوہات اور شناخت کرنے کےلئے کارروائی شروع کردی .پولیس نے بتایا کہ خاتون کی عمر قریب 40 برس کے درمیان ہے .انہوں نے کہا کہ نعش کو شناخت کےلئے سوپور اسپتال میں رکھا گیا ہے.
معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .
Comments are closed.