ایس ایس اے اساتذہ کی ریلی پر پولیس کی یلغار

تتربتر کرنے کےلئے رنگین پانی کی بوچھاڑ ،درجنوں زیر حراست

سرینگر :پولیس نے جمعرات کو پولو ویو کے نزدیک ایس ایس اے اساتذہ کے احتجاجی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے لاٹھیوں اور رنگین پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا ،جس دوران ایجیک صدر عبدالقیوم وانی سمیت درجنوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ۔

ایس ایس اے اساتذہ 60انجمنوں کے نمائندوں کی ایک خاصی تعداد جمعرات کو میونسپل پارک پولو ویو میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کو لیکر دھرنا دیا ۔احتجاجی مظاہرین ساتویں پے کمیشن کے سفارشات ایس ایس اے اساتذہ پر لاگو کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

وہ ایس ایس اے ٹیچرس ،ہیڈ ٹیچرس اور رمسا کے تحت تعینات اساتذہ کو ساتویں پے کمیشن کے زمر ے میں لانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک نہ اُنکی جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا جائیگا ،احتجاجی جدوجہد جاری رہے گی ۔

یہاں اپنا احتجاج درج کرنے کے بعد مظاہرین نے ایک مارچ نکالنے کی کوشش کی ،جسے پولیس ناکام بنایا ۔پولیس نے مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے لاٹھیوں اور رنگین پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا ۔

Comments are closed.