کولگام :اغوا،نوجوان کی موت کےلئے جنگجو ذمہ دار:پولیس

کولگام :کولگام میں نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کئے گئے دو نوجوانوں میں سے ایک کی موت واقع ہوئی،جسکے لئے پولیس نے جنگجوﺅں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔اس سلسلے میں نے ایک تحریری بیان جاری کیا ،جس میں بتایا گیا کہ کولگام میں جنگجوﺅں نے مقامی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔

پولیس بیان کے مطابق کولگام میں جنگجوﺅںنے کل دو نوجوانوں جن کی شناخت معراج احمد ساکنہ کولگام اور عارف احمد ساکنہ کھڈونی کے بطور ہوئی ہے کو اغوا کیا۔ عارف احمد کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

کولگام پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.