گڈورا پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن

سرینگر::گڈورا پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروںمیں سہم کر رہ گئے۔

ڈفاعی ذرائع کے مطابق گڈورا پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران نوجوانوں نے پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا۔

جے کے این ایس کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی گڈورا پلوامہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران مساجد کے لاوڈ سپیکروں کے اعلانات کئے گئے کہ لوگ گھروں سے باہر آئے۔

اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر نمودار ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کرنا شروع کیا۔ نمائندے کے مطابق فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا اور بعد میں ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے آس پاس علاقوں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی بھاری جمعیت نے گاﺅں کوپوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران کئی افراد کو چوٹیں آئیں ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گڈورا گاﺅں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے اور آس پاس علاقوں کو سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول تھا۔ مزید تفصیلات کا ناتطار ہے ۔

Comments are closed.