مظفر پور عصمت دری سانحہ پرلوک سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی،بہار کے مظفر پور میں گرلز شیلٹر ہوم میں نابالغ بچیوں کے ساتھ عصمت دری معاملہ پر لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 10 منٹ کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اسپیکر نے اس معاملہ پر کانگریس کی رنجیت رنجن اور راشٹریہ جنتا دل کے جے پرکاش نارائن یادو کو بولنے کا موقع دیا۔ دونوں نے الزام لگایا کہ مظفر پور عصمت دری سانحہ کے ثبوت و شواہد مٹائے جا رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے ممبران اس معاملہ پر وزیر داخلہ کے بیان کی مانگ کرنے لگے۔ جب اسپیکر نے ان کی بات نہیں سنی تو دونوں پارٹیوں کے رکن اسپیکر کی چیئر کے قریب آکر هنگامہ کرنے لگے۔
اسپیکرنے کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس لئے وہ کسی کو هنگامہ نہیں کرنے دیں گی. اس کے بعد کانگریس کی رنجیت رنجن نے اسپیکر کی میز پر سے کتابیں نیچے پھینک دیں۔ انہوں نے لوک سبھا سکریٹری جنرل کی میز پر سے بھی کاغذات نیچے گرا دیئے۔
هنگامابڑھتا دیکھ کر دوپہر بعد 12.20 بجے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 10 منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔

Comments are closed.