معاملہ دفعہ35اے کا :رام بن میں ہڑتال ،احتجاجی دھرنا

رام بن :(کے پی ایس )::وادی کشمیر کے دس اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں کے رام بن ضلعے میں بھی اتوار کو ہڑتال رہی ،جس دوران یہاں عام لوگوں نے دفعہ 35 اے کے حق میں احتجاجی دھر نا دیا .

رام بن میں اتوار کی صبح افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بیچ بانہال ،کھاری اور گول علاقوں میں دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارت مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا .

بانہال کے مرکزی بازار اور سرینگر .جموں شاہرا ہ پر واقع اسکے مضافاتی علاقوں نوگام ،ٹھاٹھر چاریل کسکوٹ اور ڈولیگام سمیت تمام علاقوں میں بھی بند کا اثر دیکھنے کو ملا .

گول میں احتجاجی دھر نا دیا اور دھرنے مین شامل شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر دفعہ 35 اے کے حق میں نعرے درج تھے .

Comments are closed.