سرینگر :لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگئے جبکہ پولیس نے اُنکی گرفتاری کے سلسلے میں چھاپہ ماری بھی کی .
فرنٹ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ہفتہ کی شام پولیس نے محمد یاسین ملک کے رہائش گاہ واقع مائسمہ سرینگر پر چھاپہ ڈالا ،جسکی مذمت کی جارہی ہے .انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک یاسین گرفتاری سے بچنے کےلئے پہلے ہی روپوش ہوگئے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ریاستی پولیس کے سربراہ بیان جاری کیا کہ اسٹیٹ سنجیکٹ معاملے پر احتجاج کا حق حاصل ہے ،لیکن دوسری طرف چھاپہ ماری کی جارہی ہے ،جو قابل مذمت ہے .
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شام سیول لائنز علاقے کرسو راجباغ علاقے میں فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی .
Comments are closed.