کھڈونی کولگام میں پُراسرار حالت میں نوجوان کی نعش برآمد

سرینگر::کھڈونی کولگام میں ہفتہ کی صبح ایک شخص کی پُراسرار حالت میں نعش برآمد کی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کو رہپورہ کھڈونی قیموہ علاقے میں کچھ افراد نے ایک انسانی نعش دیکھی ،جسکے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔

پولیس کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔

مہلوک شخص کی شناخت مختار احمد لون ساکنہ کھالہار کوکرناگ کے بطور ہوئی ۔پولیس نے مذکورہ شخص کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ۔

Comments are closed.