کپوارہ میں احتجاجی مظاہرے ، نوجوان زخمی

کپوارہ ( کے پی ایس) ::سرحدی ضلع کپوارہ میں جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوا .معلوم ہوا ہے کہ لولاب میں جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کے دوران فورسز نے مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ اور فائرنگ کی .

معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی کارروائی میں 16سالہ نوجوان دانش لون زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .اُسے سب ضلع اسپتال کپوارہ سے سرینگر منتقل کیا گیا . ( کے پی ایس)

Comments are closed.