سچن تیندولکر ، وراٹ کوہلی یہ دو ایسے کرکٹر ہیں جن کے نام ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈس ہیں ، لیکن بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو یہ دو سینئر کھلاڑی بھی نہیں دے سکے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے سب سے بڑے ہیرو تمیم اقبال رہے ، جنہوں نے اپنی دھماکہ دار بلے بازی سے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ۔
تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں 287 رن بنائے ۔ یہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے بنایا گیا سب سے زیادہ رن ہے ۔ تمیم کو ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔
جو سچن اور وراٹ نہیں کر سکے وہ کارنامہ بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال نے کر دکھایا
جو سچن اور وراٹ نہیں کر سکے وہ کارنامہ بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال نے کر دکھایا
تمیم اقبال نے یک روزہ میچوں کی اس سیریز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ۔وہ ہاشم آملہ ، اے بی ڈیویلیئرس کے بعد دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں ، جس نے تین میچوں کی سیریز میں ایک سے زیادہ سنچری بنائی ہے۔
تمیم اقبال نے ون ڈے سیریز میں لگاتار تین مرتبہ 50 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی ۔ پہلے میچ میں انہوں نے ناٹ آوٹ 130 ، دوسرے میچ میں 54 اور تیسرے میچ میں 103 رن بنائے ۔ تمیم اقبال نے یک روزہ میچ میں کل 11 سنچریاں بنائی ہیں اور ایشیا کے باہر یہ ان کی چوتھی سنچری ہے۔
Comments are closed.