نئی دہلی، 29 جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی نےطالب علموں سے نئے ہنرکو جاننے اور قلب وذہن کو پرسکون اور خوش رہنےکی اتوارکو صلاح دی۔
ریڈیو سے نشر’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی کا مہینہ کسانوں کے ساتھ ساتھ طلبا کے لئےبھی اہمیت کاحامل ہوتا ہے اور وہ اعلی تعلیم کے لئے باہر نکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولائی وہ مہینہ ہے، جب نوجوان اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے میں قدم رکھتے ہیں جب ان کی توجہ مخصوص سوالات سے ہٹ کر کٹ آف پر جاتی ہے۔ طالب علموں کی توجہ ہوم سے ہوسٹل پر جاتی ہے۔ طالب علم والدین کے سائے سے پروفیسروں کے سائے میں آ جاتے ہیں۔
انہوں نے اس کا یقین ظاہر کیا کہ نوجوان دوست کالج کی زندگی کے آغاز کو لے کر کافی پرجوش اور خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب پہلی بار گھر سے باہر جانا، گاؤں سے باہر جانا، ایک محفوظ ماحول سے باہر نکل کر خود کو ہی اپنا ساتھی بنانا ہوتا ہے۔ بہت سے نوجوان پہلی بار اپنے گھروں کو چھوڑ کر،اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دینےکےلئے نکل آتے ہیں۔
انہوں نے طالب علموں کو نیا ہنر سیکھنے اور قلب وذہن کو پرسکون اور خوش رہنے کا مشورہ دیا۔
یواین آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.