شہر سرینگر کے مضافی علاقوں اور سوپور میں درمیانی رات کو تیز آندھی سے خوف دہشت

کئی رہائشی مکانوں کی چھٹیں اُڑ گئیں، کھڑی فصلیں اور میوہ باغات تباہ وبرباد

سرینگر26ٌؐ؍جولائی: شمالی کشمیر کے سوپور اور شہر سرینگر کے مضافاتی علاقوں ہارون ، دارا اور فقیر گوجری میں درمیانی رات کو موسلا دھار بارشوں کے بعد تیز آندھی چلی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تیز آندھی سے کئی رہائشی مکانوں کی چھٹیں اُڑ گئیں جبکہ بھاری برکم درخت بھی اکھڑ گئے۔ جے کے این ایس کے مطابق درمیانی رات کو شہر سرینگر کے مضافی علاقوں کے ساتھ ساتھ سوپور میں تیز آندھی چلنے سے درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ نمائندے کے مطابق شہر سرینگر کے مضافاتی علاقوں ہارون، دارا اور فقیر گوجری میں درمیانی رات کو موسلا دھار بارشوں کے بعد تیز آندھی چلی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ نمائندے کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ درخت بھی اکھڑ گئے۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کئی رہائشی مکانوں کی چھتیں اُڑنے سے مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ادھر سوپور کے ماڈل ٹاون ، شاہ نگر، گنڈ، براتھ کلان ، آرم پورہ ، بہوری پوری ، سیلو اورسید پورہ زنگیر علاقوں میں درمیانی رات کو موسم نے اچانک کروٹ لی اور موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ساتھ بادل پھٹنے کی آوازوں سے لوگوں پر خوف طاری ہوا ۔ نمائندے کے مطابق کئی منٹوں تک موسلا دھار بارشوں کے بعد تیز آندھی چلی جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز آندھی سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

Comments are closed.