آرونی بجبہاڑہ میں ہڑتال کے بیچ جنگجوؤں نے کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ کی
سرینگر26ٌؐ؍جولائی: مہلوک عسکریت پسندوں کی یاد میں اننت ناگ اور کولگام میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے آرونی اسلام آباد میں جنگجو نمودار ہوئے اور کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ جے کے این ایس کے مطابق آرونی بجبہاڑہ میں معمول کے مطابق کاروباری ادارے بحال رہنے کے بیچ جنگجو بازار میں نمودار ہوئے اور کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ضلع اننت ناگ میں مکمل ہڑتال سے کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے تاہم آرونی بجبہاڑہ بازار میں معمول کے مطابق کاروبار چل رہا تھا۔ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ بازار میں نمودار ہوا اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دکانوں پر موجود افراد بھاگ گئے ۔ ادھر عسکریت پسندوں کی یاد میں اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں مکمل ہڑتال سے زندگی ٹھپ ہو کررہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کے باعث کولگام اور اننت ناگ میں سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر وں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا ۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوارو اقعے کو ٹالنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
Comments are closed.