امرناتھ یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں سے سرینگر روانہ

سرینگر(کے پی ایس):سالانہ امرناتھ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ،جس دوران جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 667 یاتریوں پر ایک اور جتھا گپھا کے درشن کے لئے جمعرات کی صبح سرینگر کی طرف روانہ ہوا .

حکام کے مطابق یہ جتھا 19 گاڑیوں میں سوار ہو کر جمعرات کی علی الصبح سخت سیکورٹی حصار میں پہلگام اور بالہ تل کے بیس کیمپوں کی طرف جموں کے بیس کیمپ بھگوتی نگر سے روانہ ہوا .سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے چھوٹا جتھا ہے .

یاد رہے کہ 28 جون کو سالانہ امرناتھ یاترا 2018 شروع ہوئی ،جو 60 دنوں پر محیط ہے .اب تک 2 لاکھ 46 ہزار سے یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے .

سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک مختلف واقعات کے دوران 35 یاتریوں کی موت ہوگئی جبکہ یہ یاترا طے شدہ شیڈول کے مطابق 26 اگست 2018 کو اختتام پذیر ہوگی .ادھر خبررساں ادارے یو این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے بال تال سےیاتریوں کا نیا قافلہ جمعرات کی صبح رم جھم بارش کے درمیان امرناتھ غار کی جانب روانہ ہوا۔

یاتری 14 کلو میٹر پیدل چل کر دوپہر تک برفانی شیولنگ کا درشن کرسکیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 500عقیدت مندوں نے آج صبح بم بم بھولے اور ہر ہر مہادیو کے نعروں کے ساتھ برفبانی بابا کے درشن کئے۔

یاد رہے کہ ایک غیر معمولی میٹنگ کے دوارن یاتری کو سہولیت فراہم کرنے والی آرگنائزیشن نے شرائن بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس یاترا کو 30 دنوں تک محیط کیا جائے کیونکہ 30 دنوں کے دوران 90 فیصد یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے .

Comments are closed.