کیرن سیکٹر میں جنگجوئوں اور فوج کا آمنا سامنا
طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ،آپریشن جاری
کپوارہ:٢٥،جولائی:کے این این/ لائن آف کنٹرول پر در اندازی مخالف آپریشن کے بیچ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ 5روز میں دوسری مرتبہ حد متارکہ کے نزدیک جنگجوئوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔کیرن سیکٹر میںطرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کے دوران جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنہیں تلاش کرنے کی غرض سے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جبکہ اس مقصد کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی بھی خد مات حاصل کی گئیں ۔یا د رہے کہ ضلعے کے ٹنگڈار سیکٹر میں4روز قبل جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا تھا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ کے نزدیک جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ۔اس ضمن میں ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں فوج نے حد متارکہ کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی ،جسکے بعد فوج نے اُنہیں چیلنج کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ کیرن سیکٹر کے نو ڈنگ یونٹ میں تعینات6آر آر اہلکاروں کو چیلنج کے دوران گولیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے فوج پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی کے دوران فوج نے پوزیشن سنبھال کر جنگجو ئوں پر فائرنگ کی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تبادلہ مختصر وقت کیلئے جاری رہا ،جس دوران جنگجو فرار ہونے مین کامیاب ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے مذکورہ سیکٹر میں 5سے7جنگجوئوں کے گروپ کو روکا ،جس دوران یہ آمنا سامنا ہوا ۔اس کے بعد فوج نے بڑے پیمانے پر جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی شروع کردی ،جو آخری اطلاعات ملنے تک جا ری تھی ۔گھنے جنگلات میں جنگجو کو تلاش کرنے اور اُنکے ٹھکانے کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔علاقے میں کئی گھنٹوں تک فوجی ہلی کاپٹروں کی پروازیں ہوئیں ۔یا درہے کہ یا د رہے کہ ضلعے کے ٹنگڈار سیکٹر میں4روز قبل جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا تھا۔21جون کو 6گڈوال فوجی اہلکاروں اور جنگجوئوں کے درمیان ٹانی پوسٹ کے نزدیک آمنا سامنا ہوا تھا ،جسکے بعد یہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔جنوبی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں در اندازی کے واقعات کو روکنے اور گھنے جنگلات میں جنگجوئوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش فوج نے کئی علاقوں میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
Comments are closed.