کپوارہ کے2لاپتہ نوجوان ترال سے برآمد

ملی ٹنسی میں شامل ہونے گئے تھے:پولیس کادعویٰ

کپوارہ:٢٥،جولائی: / کپوارہ پولیس نے دعویٰ کیاکہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 2لاپتہ نوجوانوں کوترال سے برآمدکیاگیا۔ڈی ایس پی آپریشنزفیاض گیلانی نے کہاکہ دونوں نوجوان ملی ٹنسی میں شمولیت اختیارکرنے کیلئے گھرسے بھاگ گئے تھے ۔کے این این کے مطابق ضلع کپوارہ کے 2نوجوان دوروزقبل پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگئے تھے لیکن اُنکے والدین نے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی ۔ڈی ایس پی آپریشنزکپوارہ فیاض گیلانی نے کہاکہ کپوارہ کے دونوجوانوں کے پُراسرارطورپرلاپتہ ہوجانے کی اطلاع ملتے ہی کپوارہ پولیس نے اُنکے بارے میں چھان بین شروع کردی ،اوراس دوران یہ پتہ چلاکہ دونوں نوجوانوں جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے گھرسے بھاگ گئے ہیں ۔ڈی ایس پی فیاض گیلانی کے مطابق کپوارہ پولیس نے دونوں لاپتہ نوجوانوں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی ،اوربعدازں دونوں کوجنوبی قصبہ ترال سے برآمدکیاگیا۔انہوں نام ظاہرکئے بغیرکہاکہ دونوں نوجوانوں کوکپوارہ پہنچانے کے بعدیہاں اُنکی کونسلنگ کی گئی جسکے بعددونوں کواُنکے والدین کے سپردکیاگیا۔

Comments are closed.