2014سے جون 2018تک 84ممالک کے دوروں پر 1484کروڑ روپے صرف
سرینگر/20جولائی: وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی نے کے بیرون ممالک دوروں پر 1484کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ چار برسوں کے دوران انہوں نے 84ممالک کا دورہ کیا ہے ۔ ہوٹلوں کے اخراجات اور ہوائی سفر پر زر کثیر خرچ کی گئی ہے۔ اس رقم سے اُتر پردیشن بہار اور جھارکھنڈ کے تقریبا 10لاکھو نفوس کو پینے کا صاف پانی اور رہنے کیلئے گھر دستیاب ہوتا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو موصولہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر دمودی کے بیرون ممالک دوروں پر جو کثیر رقم اب تک خرچ ہوچکی ہے اُس رقم سے بھارت کے غریب ترین ریاستوں ، بہار، جھار کھنڈ اور اُتر پردیش کے تقریبا 10لاکھ نفوس کو رہائشی سہولیات اور پینے کا صاف پانی فراہم ہوسکتا تھا۔ جبکہ مغربی بنگال کے دس لاکھ افراد کو ایک سال تک دو وقت کا کھانا نصیب ہوتا ۔راجیہ سبھاء میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دامودر نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد اب تک ان کے بیرون ممالک کے دوران پر 2014سے اب تک 1484کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے 84ممالک کا دورہ کیا ۔ سابقہ فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ائر کارفٹ کی تجدید کیلئے 1088.42کروڑ روپے اور387.26کروڑ روپے چاٹر فلائی کیلئے اور دیگر رقومات ہوٹلوں کے اخراجات پر صرف ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے 2015-16میں 24ممالک کا دورہ کیا جبکہ 2016-17میں 16اور 2017سے جون 2018تک 19ممالک کا دورہ کیا ہے ۔ جن میں بھوٹان ، چین اور دیر ممالک بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے بیرون ممالک کے دوروں پر اس قدر زر کثیر خرچ کرنے پر سماجی بہبود کے ماہرین نے کہا کہ اس رقم سے بھارت کے غریب ریاستوں کے 10لاکھ افراد کو رہائشی سہولیات دستیاب ہوسکتی تھیں جو سڑکوں ، فٹ پاتھوں ، مندروں کے باہر اور دیگر جگہوں پر رات کو کھلے آسمان تلے رات بسر کرتے ہیں ۔ جھار کھنڈ ، اُتر پردیش اور بہار کے اسی تعداد کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا جو ناصاف اور گندہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے بے موت مررہے ہیں ۔ اسی طرح مغربی بنگال جہاں پر دو وقت کا کھانہ دیگر ریاستوں کے بنسبت نہایت ہی سستا ملتا ہے پھر بھی روزانہ ہزاروں لوگ بھوکے پیٹ سوتے ہیں اور دو وقت کا کھانہ نہ ملنے کی وجہ سے درجنوں افراد روزانہ دم توڑتے ہیں کے دس لاکھ لوگوں کو ایک برس تک دو وقت کا کھانہ نصیب ہوتا۔
Comments are closed.