انتخابات میں مداخلت پر امریکی فرد جرم بے بنیاد: روس
انتخابات میں مداخلت پر امریکی فرد جرم بے بنیاد: روس
ماسکو، 14 جولائی : روس کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو مداخلت کے سلسلے میں امریکی فرد جرم کو بےبنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کی وفاقی گرانڈ جیوری نے جن 12 روسی حکام کو مجرم قرار دیا ہے ان کے فوجی جاسوسی یا ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
وزارت خارجہ نے کہاکہ فردجرم کا مطلب روسی صدر ولادیمیر پوتن اورامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان برطانیہ کے ہلسنکی میں پیر کو ہونے والی چوٹی کانفرنس سے قبل ماحول کو خراب کرناہے۔
واضح رہے کہ امریکی وفاقی گرانڈ جیوری نے 2016 میں صدارتی عہدے کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن اور ان کی پارٹی کاکمپوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے سلسلے میں 12 روسی حکام کو قصوروار قرار دیا تھا۔
رائٹر۔
Comments are closed.