یوم شہدا ء پر وادی کشمیر میں ہڑتال کی کال
بانہال بارہمولہ ریل سروس پھر معطل
سرینگر /13جولائی: 13جولائی کو یوم شہد ائے کشمیر کے موقعہ پر مزاحمتی خیمے کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل خدمات جمعہ کو ایک بار پھر معطل کردی گئیں ۔ سی این آئی کے مطابق 13جولائی کو مشترکہ مزاحمتی خیمے کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جمعہ کو ایک بار پھر وادی کشمیر میں ریل خدمات معطل رہی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’اسی طرح نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وادی میں گذشتہ دوہفتوں کے دوران یہ تیسری دفعہ ہے کہ جب ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کیا گیا۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں سال 2016میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ریل خدمات اکثر و بیشتر وادی کشمیر میں معطل رہتی ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
Comments are closed.