کانگریس نے پتے کھول دئیے،اُمیدوارنامزد
میونسپل عہدیداروں کے انتخاب سے متعلق گورنرانتظامیہ کااقدام مشکوک:غلام احمدمیر
سری نگرکانگریس کے ریاستی غلام احمد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کافی مشاورت کے بعد کانگریس کو اُن کونسلروں کی حمایت حاصل ہوئی ،جنہوں نے غیر پارٹیوں بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ،جسکی بنیاد پر کانگریس یہ اعلان کررہی ہے کہ سرینگر کا میئر اور ڈپٹی میئر کانگریس کا ہوگا۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر طلب کی گئی ہنگامی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس پارٹی جموں وکشمیر میں سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھر ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کےلئے بلدیاتی انتخابات کافی چیلنج سے بھر پور تھے ،کیونکہ اس جماعت کا مقابلہ فرقہ پرست سوچ رکھنے والی جماعتوں بی جے پی اور آرایس ایس کے ساتھ تھا ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست جماعتوں کو ریاست سے باہر رکھنے کےلئے کانگریس نے ان انتخابات میں کافی طاقت لگائی اور لوگوں کے تعاﺅن سے کامیابی بھی ہاتھ آئی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتایج کے بعد کانگریس پارٹی نے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں سیکولر جماعت کی نمائندگی کو یقینی بنانے کےلئے اُن کونسلروں کیساتھ صلاح ومشورہ کیا ،جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں غیر پارٹی بنیادوں پر حصہ لیا ،جن میں بعض آزاد کونسلر بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صلاح ومشورے کے بعد کانگریس کو اتنی حمایت حاصل ہوئی ہے جسکی بنیاد پر ہم یہ اعلان کررہے ہیں کہ سرینگر کا اگلا میئر اور ڈپٹی میئر کانگریس کا ہی ہوگا ۔انہوں نے ان دونوں عہدوں کےلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے قریب 4بجے کیا ۔غلام احمد میرپارٹی کے سینئر لیڈر طارق حمید قرہ اور دیگر لیڈران کی موجودگی میں میئر اور ڈپٹی میئر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کئے ،جس کا اعلان کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے میئر کےلئے بٹہ مالو حلقے سے تعلق رکھنے والے غلام رسول حجام امیدوار ہونگے جبکہ آزادکونسلر شیخ عمران کانگریس کی جانب سے ڈپٹی میئر کے اُمیدوار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بٹہ مالوسے تعلق رکھنے والے غلام رسوم حجام نے بلدیاتی انتخابات میں 2ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔6نومبر کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونگے ۔میونسپل اداروں کے ذمہ داروں بشمول میئر،ڈپٹی میئر،صدوراورنائب صدورکاانتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لائے جانے سے متعلق ترمیم اورنئے قوانین پرپردیش کانگریس صدر نے سخت ردعمل ظاہرکیاہے۔انہوںنے کہاکہ جموں اینڈ کشمیر میونسپل قوانین ( ترمیمی ) بِل 2018ءکو منظوری دیناہی تھی توایسامیونسپل انتخابات سے قبل ہوناچاہئے تھا۔ غلام احمد میر نے کہاکہ نئے میونسپل قوانین کوبلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی لاگوکیاجاناچاہئے تھا۔تاہم انہوں نے کہاکہ گرچہ نئے میونسپل قوانین سے میئر،ڈپٹی میئریاصدورونائب صدورکے انتخاب پرکوئی اثرنہیں پڑے گالیکن گورنرانتظامیہ کااچانک یہ فیصلہ لیناکچھ شکوک وشبہات کوجنم دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی ریاستی اسمبلی برقرارہے توبہترطریقہ یہی ہوتاکہ ترمیمی بل کواسمبلی میں پیش کیاجاتاہے تاکہ منتخب ممبران ترمیم کے مثبت ومنفی پہلوو¿ں کوسمجھ پاتے۔کانگریس کے ریاستی صدر نے ریاستی انتظامی کونسل کے اقدام پراعتراض ا±ٹھاتے ہوئے مانگ کی کہ میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں،ڈپٹی میئروں اورمیونسپل کونسلوں وکمیٹیوں کے صدوراورنائب صدورکاانتخاب پہلے سے موجودقوانین اورطریقہ کارکے تحت ہی عمل میں لایاجاناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی اورراجیہ سبھامیں بھی خفیہ ووٹنگ کاایک طریقہ رائج ہے تواُسی طریقے کواستعمال میں لایاجاسکتاتھا،اورترمیم کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔
پیپلز کانفرنس کی جانب سے جنید متو مئیر اور سلیم لون نائب نامزد
سری نگر پیپلزکانفرنس نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے لئے مئیر عہدے کے لئے جنید عظیم متو جبکہ نائب کے لئے سلیم لون نے اپنے نامزد گی کاغذات داخل کئے ہیں۔جنید عظم متو نے پپلز کانفرنس کی جانب سے سرینگر میونس پل کارپوریشن کے مئیر جبکہ سیلم لون نے نائب پوسٹ کے لئے جمعہ کے روز کاغزات نام زدگیاں داخل کئے ہیں ہیں۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر عرفان انصاری نے بتایا کہ ہم پر امید ہیں کہ پارٹی مئیر اور نائب مئیر کی دوڑ میں جیت درج کر کے سرینگر میو نسپل کارپوریشن کے مئیر اور نائب مئیر کرسیوں پر کامیابی کے ساتھ جیت درج کریں گے۔خیال رہے سری نگر میو نسپل کارپوریشن کے انتخابات 6نومبر کو منعقد کئے جائیں گے جس دوران مئیر اور نائب مئیر کی کرسی کو پر کیا جائے گا۔اب کون اس دوڑ میں جیت درج کرے کا س کے لئے سب کو 6نومبر تک کا انظار کر نا ہو گا۔
Comments are closed.