بیومیٹرک حاضری کے باوجود بھی سریکلچرل محکمہ کے پندرہ ملازمین معطل

معطل شدہ ملازمین نےکیا موجودہ ڈائریکٹر کے اس فیصلے کو انتقام گیری سے تعبیر

عادل بشیر ڈار

سرینگر 2نومبر / کے پی ایس/ / پندر ہ ملازمین کو معطل کرنے کے خلاف محکمہ سریکلچر کے ملازمین نے پریس کالونی میں صدائے احتجاج بلند کے کرتے ہوئے اس حکمنامہ کو جلد ازجلد و اپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کے پی ایس کے مطابق جموں وکشمیر سریکلچر ملازمین ایمپلائز ورکرس یونین کے صدر گوہر حبیب کی قیادت میں درجنوں ملازمین سرینگر کی پریس کالونی میں نمودار ہوئے ۔جہاں انہوں نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ بیو میٹر ک حا ضری کے باجود30 اکتوبر کومحکمہ میں کام کررہے پند ر ہ کے قریب ملازمین کو معطل کیاگیا۔ان پرالزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ اس روز ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ انہوں نے کہاکہ معطل کئے گئے پندرہ ملازمین میں سے وہ ایک ملازم بھی شامل ہے جس کو محکمہ کے ڈائر یکٹر نے بیرون ریاست میں اسکے بیٹے کے علاج کیلئے از خود چھٹی منظور کی تھی۔انہوں نے اس کاروائی کو بلا جواز اور انتقام گیر ی سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ آ رڈر منسوخ نہ کرنے کی صورت میں اگلے دوروز تک احتجاج جاری رہے گاجبکہ سوموار کو ایک بڑے احتجاج پروگرام کا انعقادکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا جب محکمہ کے موجودہ ڈائریکٹر کوتعینات کیا گیا اس وقت محکمہ کے ملازمین نے اعتراض جتلایا تھا کہ موجودہ ڈایریکٹر کے بجائے محکمہ میں کسی ٹیکنیکل ڈایریکٹر کوتعینات کیا جاناچاہیے شاید یہ کاروائی اس اعتراض کے بد لے میں کی گئی ہے۔

Comments are closed.