یونیورسٹی ملازمین و طلباء کے لئے نگین چیک پوائنٹ پریشانیوں کا باعث، پولیس سربراہ سے مداخلت کی اپیل

سرینگر/27فروری/کے این ٹی // نگین پولیس تھانہ کے نزدیک چیک پوائنٹ کشمیر یونیورسٹی ملازمین اور طلباء کے لئے پریشانیوں کا باعث بنا ہوا ہے۔ملازمین اور طلباء نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ وہ اکثر اس چیک پوائنٹ کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ وقت پر دانش گاہ نہیں پہنچ پاتے۔ انھوں نے کہا کہ ہر دن اس چیک پوائنٹ پر گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور جب تک گاڑیوں کی تلاشیاں لیں جاتی ہیں تب تک درجنوں گاڑیاں سڑک پر جمع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ـ’نگین ۔سعدہ کدل روڈ پر صبح اور شام کو جو بھی گاڑیاں گزرتی ہے ان میں عام طور پر یونیورسٹی ملازمین اور طلباء ہوتے ہیں ۔سڑک کے دونوں اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہے جس وجہ سے ہم اکثر ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں ۔یہ ہر روز کا معاملہ ہے اور اس وجہ سے ہمیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘ انھوں نے پولیس سربراہ سے اس حوالے سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا طریقہ کار نکالا جانا چاہیے جس سے وہ متاثر نہ ہو۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وہ لوگوں کی سہولیات کے لئے کام کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو پریشان کر نا ان کا کبھی مقصد نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیکنگ کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ٹریفک جام نہ ہو جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑئے۔

Comments are closed.