یوم آزادی :جموں وکشمیر میںعمر قیدکی سزا بھگت رہے9قیدیوں کو معافی

جموں:بھارت کا 72واں یوم ِ آزادی جموں وکشمیر ریاست میں عمر قید کی سزا بھگت رہے 9قیدیوں کے لئے باعث رحمت ثابت ہوا ہے جنہیں گورنر این این ووہرا نے معافی دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔گورنر نے ریاستی آئین کی دفعہ34کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یومِ آزادی کے موقع پر7قیدیوں کی باقی ماندہ سزا معاف کر دی ہے۔حکام کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کے سیکریٹری آر کے گوئل کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جس کے مطابق سزائے عمر قید بھگت رہے جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہے ان میں بشیر احمدولد شریف ساکنہ گوپالہ تحصیل اکھنور، محمد اقبال ولد امام دین ساکنہ منگوتہ مرمت ڈوڈہ، شلیندر سنگھ ولد کیشو رام ساکنہ کنہوتہ ڈوڈہ، اوما دیوی زوجہ آنجہانی مہندر پال ساکن دھنی دھاڑ راجوری، سائیں ولد حاجی شیرا ساکن ہ ریوالہ مہور ضلع ریاسی، عبدالاحد راتھر ولد محمد اکرم راتھر ساکنہ اونتی پورہ سرینگر اور بشیر احمد بٹ ولدعبدالغفار بٹ ساکن باہو اونتی پورہ شامل ہیں۔ ان قیدیوں کو رہائی سے قبل ضمانت اور ذاتی مچلکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش کرنے ہوں گے۔

Comments are closed.