یاترا کام انجام دےنے والے ٹھےکےداربلوں کی ادائیگی سے محر وم

لفٹنٹ گورنر سے مداخلت کی اپےل۔امسال یاترا کاموں سے بائیکاٹ کرنے کا عند ےہ

سرینگر/6مارچ/: گذشتہ سال یاترا کی آرائش کیلئے دستیاب فنڈس پر کام ہونے کے باوجود سوناور ی کے ٹھیکہ داروں کی بلوں کو واگذار نہےں کےا گےا ہے۔سی این ایس کے مطابق ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے 2019 کے دوران یاترا کام کیلئے باضابطہ ٹےنڈر جاری کےا ہے جس مےں ضلع ترقیاتی کمشنر نے آ ر اےنڈ بی کو ہداےت دی ہے کہ وہ ان کاموں کو وقت مقررہ پر تکمیل پانے کیلئے ٹھیکہ داروں کو متحرک کرے جس کے بعد ان ٹھےکےداروں نے ےہ تمام ےاترا کام مقرر ر مدت مےں پورے کےے لےکن تب سے آ ج تک ان کو بلوں کی ادئےگی سے محروم رکھا گےا ہے۔ اےک ٹھےکےدار کے مطابق ایک سال گذرنے کے باوجود بھی ان کاموں کو انجام دینے والے ٹھیکہ دار کی بلیں ابھی تک واجب الاا ہیں۔ ٹھیکہ داروں کے مطابق بلوں کی ادائیگی کو لیکر انہوں نے ایک سال تک ان کاموں کیلئے ٹینڈر نکالنے والے محکمہ کادروازہ کھٹکھٹاےا تاہم افسران ٹال مٹول کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ امسال کیلئے نئی ےاترا کی تیارےاں ہورہی ہےں تاہم ہماری بلوں کو زیر التواءرکھنا کہاں کا انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوں کی واجب الادا رہنے سے ان کے اہل وعیال فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوںنے جموں وکشمےر کے لےفٹنٹ گورنر اور شرائن بورڈ کے چےر مےن سے فوری مداخلت کی اپےل کی ہے۔ انہوںنے خبردار کےا ہے اگر فوری طور بلوں کی ادائےگی نہےں ہو ئی تو وہ امسال یاترا کاموں کا بائیکاٹ کریں گے

Comments are closed.