ہیٹی میں بدعنوانی مخالف مظاہرہ میں دو کی موت، کئی زخمی

پورٹ او پرنس،(یواین آئی) كیربیائی ملک ہیٹی میں بدعنوانی مخالف مظاہرے کے دوران بدھ کو کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا سے شروع ہونے ولی بدعنوانی مخالف مہم نے بدھ کو ہیٹی میں اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے کا روپ لے لیا۔ ملک بھر میں ہزاروں لوگ وینزویلا کی جانب سےا سپانسرڈ تیل پروگرام میں تقریبا دو ارب ڈالر کے گھوٹالے کی جوابدہی طے کرنے کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اتر آئے۔ اس رقم کا استعمال 2010 میں آئے تباہ کن زلزلہ کے بعد ملک کی باز آباد کاری میں کیا جانا تھا۔

پولیس ترجمان مشیل انزے لوئیس جین نے بتایا کہ مظاہرہ کے دوران کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور فائرنگ میں ہیٹی کے دوسرے سب سے بڑے شہر کیپ هٹين میں پانچ سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Comments are closed.