دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں بندوق لہرانے کے ویڈیو کے معاملے میں دہلی پولیس نے اسلحہ ایکٹ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ ملزم اشیش پانڈے یوپی کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ راکیش پانڈے کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔ آشیش پر الزام ہے کہ وہ شراب کے نشے میں پانچ ستارہ ہوٹل بتایا جا رہا ہے۔ آشیش پرالزام ہے کہ وہ شراب کے نشے میں پانچ ستارہ ہوٹل کے خاتون ٹوائیلیٹ میں گھس گیا تھا اور جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو اس نے اسے جان سے مارنے کیدھمکی بھی دی۔ جانکاری کے مطابق دہلی پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لکھنؤ روانہ ہو گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں غنڈہ گردی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتومن کو پستول کے بل پل پر دھمکاتا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں ہوٹل کے سکیورٹی اہلکار تماشہ بین کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
ہوٹل کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں گھسا بی ایس پی لیڈر کا بیٹا ، مخالفت کی تو لہرائی بندوق
اسی دوران وہاں پہنچے کچھ لوگوں کے بیچ ۔ بچاؤ کے بعد یہ شخص اپنی کار میں واپس آکر بیٹھ گیا لیکن اس کے بعد بھیس کا غصہ کم نہیں ہوا اور ملزم شخص نے خاتون کو نہ صرف گندی گالیاں دیں بلکہ اگلے دن دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی۔
وائرل ویڈیو میں کار میں تین لڑکیان بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ جو اس شخص کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حالانکہ کچھ دیر بعد یہ شخص آسانی سے اپنی کار میں بیٹھ ک ہوٹل سے باہر نکل جاتا ہے۔ وہیں دہلی ہولیس کے مطابق ابھی کسی ہوٹل اسٹاف یا پھر خاتون کی جانب ست اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed.