ہند پاک کشیدگی کا خاتمہ کرکے تمام معاملات کو پُر امن طریقے سے حل کرے / ایلس ویلز

جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پْرامید

سرینگر/25فروری: بھارت میں امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کے بعد امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پْرامید ہیں۔ انہوںنے ہند پاک کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ تمام معاملات کا پُر امن نکالیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکہ میں میڈیا نمائندوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں پاکستان سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے امریکی امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دیتے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلزنے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پْرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے ہند پاک کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چاپئے کہ وہ تمام معاملات کا پُر امن حل نکالنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں اور جو بھی دونوں ممالک کے درمیان معاملات ہے ان کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال کو کوئی بھی خطرہ درپیش نہ ہو ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔( سی این آئی )

Comments are closed.