نئی دہلی، 29 جولائی : ہندوستان نے پاکستان میں ہوئے عام انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت جنوبی ایشیا کو دہشت گردی اور تشدد کے سایہ سے آزاد کرانے کی سمت میں کام کرے گی۔
پاکستان کے عام انتخابات کا نتیجہ آنے کے بعد ہندوستان کی جانب سے اس سلسلہ میں اتوار کو پہلا بیان آیا۔وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا’’پاكستان کے عوام نے جس طرح جمہوریت میں اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ہندوستان چاہتا ہے کہ خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کا اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہوں‘‘۔
ترجمان نے کہا’’ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت دہشت گردی اور تشدد کے سے پاک ، محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیا کی تعمیر میں تخلیقی رول ادا کرے گی‘‘۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.