ہندوارہ:شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈ کپوارہ میں جنگجوئوں اور فوج کے درمیان مختصر شوٹ آئوٹ کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا .طرفین کے مابین فائرنگ کا یہ تبادلہ جمعہ کی صبح ہوا.
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی 32 آرآر نے کچلو گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر جمعہ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا .
ذرائع نے بتایا کہ جوں جوں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا عمل سخت ہوتا جارہا تھا ،تو جنگجوئوں نے فوج کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا.
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین مختصر جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ،جسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین جھڑپ کے دوران جنگجوئوں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،جنہیں ڈھونڈنکالنے کےلئے تلاشی کارروائی جاری ہے .
Comments are closed.