ہم نے اپنااٹل رتن کھودیا:مودی

نئی دہلی ،16اگست : وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انکے انتقال کادکھ وہ لفظوں میں بیاں نہیں کرسکتے ۔
مسٹر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ،’’اٹل جی کے قدموں میں اپنا خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔ہم نے اپنا ایک محرک کھودیاہے ۔اٹل جی کی شکل میں ہم نے اپنا اٹل رتن کھودیاہے ۔اٹل جی کی شخصیت اور انکے انتقال سے ہوئے دکھ کو لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔میرے لئے اٹل جی کا جانا باپ کو کھونے جیسا ہے ۔ ‘‘
وزیراعظم نے کہاکہ اٹل جی کی عظیم شخصیت لفظوں سے پرے ہے ۔انھوں نے کہاکہ ملنے پر اٹل جی باپ کی طرح گلے لگاتے تھے ۔اٹل جی کے الفاظ اور خیالات ہمیں ہمیشہ تحریک دیں گے ۔مسٹر مودی نے اٹل جی کو ماں بھارتی کا سچا سپوت بتاتے ہوئے کہاکہ انکی کمی کبھی پوری نہیں ہوپائیگی ۔
مسٹر مودی نے کہاکہ اٹل جی ایک عوامی ہیرو،شعلہ بیان مقرر اور بہترین کوی تھے ۔
انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ،’’اٹل جی کے جانے سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیاہے ۔میری ہمدردیاں خاندان اور ملک کے عوام کے ساتھ ہیں ۔‘‘

Comments are closed.