ہر فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے کااعزاز حاصل کریں گے روس ٹیلز
ویلنگٹن،19 فروری: نیوزی لینڈ کے سینئر بلے باز روس ٹیلر کیلئے کرکٹ کا ایک منفرد اعزاز منتظر ہے ۔جمعہ کے روز ہندوستان سے پہلے ٹسٹ میں میدان میں اترتے ہی روس ٹیلر تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے ۔حال ہی میں انھوں نے ہندوستان کے ہی خلاف 5 میچز کی سیریز کے دوران 100 ٹی- 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، اب جمعہ کو وہ اپنے کریئر کا 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے ،اس سے قبل وہ 231 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، اس طرح وہ تینوں فارمیٹس کے 100 یا زائد میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنیں گے ۔یواین آئی
Comments are closed.