گیلانی کی صحت:افواہ بازوں کے خلاف پولیس کاروائیوں میں سرعت

سرینگر/18فروری: حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدام کے طور پر پوری وادی میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے پولیس نے تقریباً ایک سو افراد کو گرفتار کرکے انہیں تھانہ نظربند کردیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھ کر پولیس نے پوری وادی میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران قریبا ایک سو افراد کو احتیاطی طور گرفتارکیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ فورسز کی دیگر ایجنسیوں نے تحریک حریت، حریت کانفرنس گ اور جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے علاوہ ان جماعتوں کے معاون کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان لوگوں کے خلاف بڑئے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہیں جو گیلانی کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ لوگوں کی پہچان کر لی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر سید علی گیلانی کی صحت کے بارئے میں افوائیں پھیلا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حریت کانفرنس گ کے چیرمین کی طبیعت پچھلے ہفتے سے ناسازگار ہے جبکہ ان کی بگڑتی صحت سے مطلق صوبائی انتظامیہ نے ایک الگ نیوز بلٹن کی نشریات بھی جاری کی ہے۔ڈریکٹر صورہ میڈکل انسٹچوٹ ڈاکٹر اے جی آہینگر کا کہنا ہے کہ سیاسی مزاحمتی رہنما سید علی شاہ گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ کہ وہ پورے ہوش و حواس کے ساتھ معالج ڈاکٹروں کی ٹیم کو اپنا بھرپور تعاون بھی پیش کررہے ہیں۔(کے این ٹی)

Comments are closed.