گور نر انتظامیہ نے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی:اے آرگنائی
سرینگر :واٹر ورکرس ایمپلائز یونین کا ایک غیر معمولی اجلاس پی ایچ ای ڈیویژن کے صدر دفتر سرینگر میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس کی صدارت یونین کے صدر اے آر گنائی نے کی ۔اجلاس میں ملازمیں معاملات کے علاوہ ریاستی گور نر کے صلاح کار بی بی ویاس کے ساتھ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واٹر ورکرس ایمپلائز یونین کے صدر اے آر گنائی نے کہا کہ گور نر انتظامیہ کے سامنے واٹر ورکرس ایمپلائز یونین جائز مطالبات رکھے گئے ،جسے ریاستی گورنر انتظامیہ نے تسلیم کرکے یہ یقین دہانی کرائی اولین ترجیحات میں محکمہ آب رسانی کے مستقل ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے صلاح کار بی بی ویاس نے محکمہ آب رسانی کے مستقل ملازمین کی سروس رولز کے مطابق ترقی دےنے کے مطالبے کو جائز قرار دیکر ملازمین کے حق میں یہ پالیسی دیگر سرکاری محکمہ جات کی طرح لاگو کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ گورنر کے صلاح کار بی بی ویاس نے ایس آر او 59لاگو کرنے میں بھی حامی بھری جبکہ عہدہ کی تبدیلی کے مطالبے کے علاوہ ملازمین کے دیگر مطالبات کو بھی پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوں نے گورنر کے صلاح کار نے دوران ملاقات یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ محکمہ آب رسانی کے مستقل ملازمین کے دیگر مطالبات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائیگا ۔واٹر ورکرس ایمپلائز یونین کے صدر اے آر گنائی نے گورنر انتظامیہ اور گورنر کے صلاح کار بی بی ویاس کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محکمہ کے مستقل ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے کی حامی اور یقین دہانی کرائی ۔
Comments are closed.