گلمرگ:ہوٹل میں کالے ریچھ کی انٹری سے کھلبلی

گلمرگ :مشہور ومعروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اُس وقت جمعہ کی شب خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی جب یہاں ایک ہوٹل کے احاطے میں سیاہ ریچھ داخل ہوا .

رپورٹس کے مطابق ‘ہوٹل ہائی لینڈس پارک’نامی ہوٹل میں افراتفری پھیل گئی جب یہاں ایک سیاہ ریچھ نمودار ہوا .بتایا جاتا ہے کہ سیاہ ریچھ ہوٹل کے احاطے میں داخل ہوا ،اس سے قبل وہ ہوٹل کے اندر داخل ہوتا ،یہاں موجود عملے نے ہوٹل دروازے اور کھڑکیاں بند کردیں .

اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف کو طلب کیا گیا ،جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریچھ پر قابو پالیا.معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا.

محکمہ وائلڈ لائف عملے نے کسی کو گزن پہنچنے سے پہلے ہی سیاہ ریچھ پر قابو پالیا اور اُسے اپنے ساتھ لئے گئے .معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو بہوش کردیا اور اپنے ساتھ لئے گئے ،جسکے یہاں ہوٹل میں موجود سیاحوں اور سیلانیوں کے ساتھ ساتھ عملے نے راحت کی سانس لی.

Comments are closed.