سرینگر/27فروری : شمالی ضلع بانڈی پورہ کی سرحدی تحصیل گریز میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکارکی موت واقع ہوئی ہے۔سی این آئی کے مطابق فوجی اہلکارکی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ برفانی تودے کی زد میں آکر دب گیا۔ فوجی اہلکارکو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالات کے پیش نظر اسے سرینگر منتقل کیا گیا۔اہلکار کو اگرچہ فضائی سروس کے ذریعے سرینگر پہنچایا گیا۔ تاہم وہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت کرنل سنگھ کے طور پر ہوئی جو اس وقت گریز کے زعفران پوسٹ پر تعینات تھا۔رواں سرما میں بھاری برفباری کے نتیجے میں بانڈی پورہ اور کپوارہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں برفبانی تودوں نے بھاری تباہی مچادی۔ برفانی تودوں کی زد میں آکر پچھلے ماہ متعدد اہلکاروں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.