گاندربل میں پی ڈی ڈی عارضی ملازموں نے سب ڈیوجن پر تالا چڑا کر اپنی مانگوں کو لے کر آحتجاج درج کردیا
ریاض بٹ
ضلع گاندربل میں محکمہ پی ڈی ڈی کے عارضی ملازمین نے پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سب ڈیوجن ٹرنس مشن کے آفس پر تالا لگا کر اس کے سہن میں زور دار احتجاج مظاہرے کیے۔
احتجاجی عارضی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متلقہ ڈیپارٹمنٹ جان بوجھ کر عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ آج تک متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے لسٹ مرتب نہیں کیا ۔
انہوں نے متلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں پر نشانہ سادتے ہوئے کہا کہ چند افسروں کی زاتی مفادات کیلئے لسٹ مرتب نہیں کیا جارہا ہے انہوں نےکہا کہ پچھلے آٹھ سالوں سے ہم اس ڈیپارٹمنٹ میں بحثیت عارضی ملازمین کام کر رہی ہیں اور کم سے کم دس سے زائد جسمانی طور معزور ہوچکے ہيں اور آج تک ان کو بھی مستقل نہیں کیا گیا ہے ہم صرف اپنا حق مانگتے ہیں چاہیے اس کیلئے ہمیں کس حد تک جانا پڑے ۔
احتجاجی عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ ساتھ سو سے زائد ملازمین سب ڈیوجن ٹرنس مشن گاندربل میں کام کرنے والوں کی لسٹ اعلی افسران کو جلد سے جلد بیجی جانی چاہے۔
احتجاجی عارضی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے بھی اس معملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ہمارے گھرانے فاقہ کشی کے شکار نہ ہوجایے۔
Comments are closed.