گاندربل میں حادثہ ،خاتون ہلاک ،2 افراد زخمی

گاندربل : وسطی ضلع گاندربل میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون کی موت اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا .

رپورٹس کے ٹرک زیر نمبر JK07-4017اور ایک کار زیر نمبر JK04-5200کے درمیان گاندربل کے باروسہ بائی پاس کے نزدیک زور دار ٹکر ہوئی جسکے نتیجے میں کار میں سوار افراد شدید زخمی ہوئے .

بتایا گاڑی میں تین افراد سوار تھے ،جنہیں زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں 50 سالہ نیلوفر زوجہ بشیر احمد شیخ ساکنہ بانڈی پورہ کو صورہ منتقل کیا گیا .

صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج رہنے کے بعد خاتون شعبہ ایمرجنسی وحادثات میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی .

بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے .پولیس نے سڑک حادثے کا نوٹس لیا.

Comments are closed.