کینیڈین وزیراعظم کی تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹں ٹروڈو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر کینیڈاسمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے،’’ اسلام وعلیکم، آج کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان حج کے اختتام پرعید الاضحیٰ منارہے ہیں۔

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، اس تہوار پر مسلمان ایک ساتھ اکھٹے ہوکرعبادت کرتے ہیں، کھانا شیئر کرتے ہیں اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘‘

Comments are closed.