گندگی و غلاظت کے ڈھروں سے اُٹھنے والی بدبو سے لوگ پریشان
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ سرحدی ضلع کپوارہ کے مین مارکیٹ میں گندگی و غلاظت کے ڈھروں نے عام لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ میونسپلٹی کمیٹی کے اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے غفلت برتتے ہیں جس کی وجہ سے ہر جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مین مارکیٹ بائی پاس روڑ، اقبال مارکیٹ،جامع روڑ، اور حجاج مارکیٹ میں جگہ جگہ گندگی و غلاظت کے ڈھروں کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ گندگی سے اُٹھنے والی بدبو کی وجہ سے سکولی بچوں کے بیمار ہونے کا بھی اندیشہ پیدا ہوتا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ میونسپلٹی کمیٹی کے اہلکار اپنی ڈیوٹی سے ناانصافی کرکے مذکورہ علاقوں کی صحت و صفائی میں غفلت برتتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہر سو کوڑا کرکٹ کے بڑے بڑے انبھار نظر آرہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے کئی بار اپیل کی ہے کہ تاہم ان کی کسی نے بھی نہیں سنی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.