کولگام ہلاکتیں : طلباء سراپا احتجاج ، مہلوکین کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ

سرینگر : کولگام میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف یونیورسٹی طلباء نے پیر کے روز صدائے احتجاج بلند کی .

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کشمیر کے واڈورہ کیمپس سوپور میں طلباء پیر کی صبح جمع ہوئے جہاں انہوں نے کولگام میں ہوئی ہلاکتوں پر اپنا احتجاج درج کیا .

سات عام شہری لارو انکائونٹر مقام پر ہوئے خوفناک ،پُراسرار اور ہلاکت خیز دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے .

زرعی یونیورسٹی طلباء نے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور شہری ہلاکتوں کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں .

ادھر وادی میں ان ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ وادی چناب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں شہری ہلاکتوں پر ہڑتال کی جارہی ہے .

انتظامیہ نے امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے بعض علاقوں میں پابندیاں اور بندشیں عائد کی ہیں جبکہ امتحانات معطل اور ریل سروس معطل رکھنے کے ساتھ کئی اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی ہیں

مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منگل کو لالچوک میں جمع ہو کر ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں .

مہلوکین کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ


.اس دوران کئی علاقوں میں کولگام میں جاں بحق ہوئے افراد کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی .

Comments are closed.