ویڈیو: کولگام ہلاکتوں پرلواحقین کا ردَ عمل
کولگام : لارو کولگام میں کل پیش آئے سانحہ کے حوالے سے پوری وادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے ،وہیں جاں بحق افراد کی جانب سے ردَ عمل بھی سامنے آیا ہے .
کولگام نمائندے کے مطابق فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین خونین چھڑپ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد کولگام اور اس کے مضافاتی علاقہ جات میں لوگوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے .
کولگام ہلاکتوں پرلواحقین کا ردَ عمللارو کولگام میں کل پیش آئے سانحہ کے حوالے سے پوری وادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے ،وہیں جاں بحق افراد کی جانب سے ردَ عمل بھی سامنے آیا ہے .Read & Watch Detailed Report Athttps://bit.ly/2ODfts1
Posted by Kashmir Press Service Group, (Tameel irshad, Kashmir Age) on Monday, 22 October 2018
اس بیچ جاں بحق نوجوان عظیر مشتاق ڈار کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اُن کا لخت جگر باغ میں کام کے سلسلے میں چلا گیا تھا اور اُسکے جسم میں گولیاں پیوست ہوئی تھیں .
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عظیر کی موت بارودی مواد پھٹنے سے نہیں بلکہ گولی لگنے سے ہوئی ہے .ان کا کہناتھا کہ عظیر مشتاق کا قتل فورسز کے ہاتھوں ہوا ہے .
کولگام ہلاکتوں پرلواحقین کا ردَ عمل
کولگام ہلاکتوں پرلواحقین کا ردَ عملRead & Watch Detailed Report Athttps://bit.ly/2ODfts1
Posted by Kashmir Press Service Group, (Tameel irshad, Kashmir Age) on Monday, 22 October 2018
ادھر ایک اور جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے کہا کہ جاں بحق مُقیم احمد بطور تعزیت پڑوسی کے گھر گیا تھا، جہاں پر رکھا گیا بارودی مواد پھٹنے سے اُسکی موت ہوگئی .
جاں بحق نوجوان طالب مقبول لاوے کے پڑوسی نے کہا کہ طالب مقبول اکلوتا کمائو تھا .انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طالب کے گھر والوں کی مدد کی جائے ،تاکہ ایک کنبہ فاقہ کشی سے بچ پائے .
Comments are closed.