کولگام میں ٹریٹوریل آرمی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

کولگام : جنوبی کولگام کے مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک ٹریٹوریل آرمی اہلکار کو اپنی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ابدی نیند سلادیا .

واقعہ کے بعد فوج وفورسز اہلکاروں نے گائوں کا محاصرہ کیا اور حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی .

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے سورت گائوں میں مشتبہ جنگجو پیر کے روز نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے فوج کی 162 ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ ایک اہلکار کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا .

ہلاک ہونے والے ٹریٹوریل آرمی اہلکار کی شناخت مختار احمد ملک عرف مختار گلہ ساکنہ سورت کولگام کے بطور ہوئی .

رپورٹس کے مطابق مہلوک اہلکار سابق اخوان کمانڈر رہ چکا ہے ،جسکے بعد اُس نے فوج کی ٹیٹوریل آرمی جوائن کی تھی .

ہلاکت خیز واقعہ کی بعد فوج وفورسز نے گائوں کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی.ادھر پولیس کے افسر نے مذکورہ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی.

شوپیان میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن

شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان کے ہیف گائوں کا فوج وفورسز نے پیر کی صبح محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی .

یہ تلاشی کارروائی ضلعے میں بارودری سرنگ دھماکے کے ایک روز بعد شروع کی گئی .اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری نفری نے ہیف شوپیان گائوں کا محاصرہ کیا .

محاصرے کے دوران یہاں گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی .بتایا جاتا ہے کہ یہاں‌جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر تلاشی کارروائی عمل میں لائی .

معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی پرامن طور پر ختم کردی گئی ،تاہم کئی افراد کے موبائیل فون اور شناختی کارڈ چیک کئے گئے .

اتوار کو کی شب یہاں فوج کی کیسپر گاڑی کو اُڑانے کے دوران جنگجوئوں نے بارودی سرنگ دھماکہ کیا اور فائرنگ بھی کی تھی ،تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہواتھا.

Comments are closed.