کولگام میں نوجوان پر پی ایس اے عائد ، سب جیل مٹن منتقل

پلوامہ میں شبانہ محاصرے کے دوران نوجوان گرفتار ، وسطی کشمیر میں بھی دو نوجوان پی ایس اے کے تحت بند

سرینگر/06مارچ: جنوبی ضلع کولگام میں انتظامیہ نے نوجوان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسکو سب جیل مٹن منتقل کیا ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ وسطی کشمیر میں بھی دو نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں مختلف جیلوں میں بند کیا گیا ہے ۔ اسی دوران جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی علاقے میں شبانہ محاصرے کے دوران نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتظامیہ کولگام نے جمعہ کو مبارک احمد ڈار ولد عبدالرحمن ڈار ساکنہ ریڈوانی کولگام پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں سب جیل مٹن منتقل کر دیا ۔ مبارک احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اکتوبر 2018میں گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد انہوںنے عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ مبارک احمد کی گرفتاری کے بعد ان پر پولیس اسٹیشن کولگام میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 07/2019درج کرکے انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں جیل روانہ کیا گیا جس کے بعد جمعرات کو ضلع انتظامیہ کولگام نے مبارک احمد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں سب جیل مٹن اننت ناگ بھیج دیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام میں بھی دو نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں مختلف جیلوں میں قید کیا گیا ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے منگہامہ علاقے میں فوج و فورسز نے شبانہ محاصرے کے دوران ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج و فورسز نے منگہامہ علاقے میں دوران شب تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے علاقے سے وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار نامی نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے وسیم احمد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جنگجو مخالف سرگرمیوں کے پاداش میں پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.