کولگام ، کولگام میں پیر نے فوج وفورسز نے مشترکہ طور پر محاصرہ وتلاشی کارروائی عمل میں لائی .
موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج وفورسز نے کھانڈی پورہ کولگام نامی گائوں کا محاصرہ کیا اور یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی .
گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج وفورسز نے یہ کارروائی عمل میں لائی .
اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے.
اننت ناگ اور پلوامہ میں گرفتارں
جنوبی ضلع اننت ناگ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو پولیس وفورسز اہلکاروں نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا.
بتایا جاتا ہے کہ قاضی گنڈ کے پانزتھ اور درنان گائوں میں پولیس و فورسز نے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی اور تین نوجوانوں کو حراست مین لیا .
گرفتار شدگان کی شناخت محمد اقبال شیخ ،فیاض احمد شیخ اور فاروق احمد شیخ کے بطور ہوئی ہے .
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو سنگبازی کی پاداش میں حراست میں لیا گیا .ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گزشتہ تین روز کے دوران دو درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے .
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتوار کی صبح تک پلوامہ میں 30 افراد کو حراست میں لیا گیا اور یہ حراستی کارروائی مختلف دیہات میں عمل میں لائی گئی .
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد سنگبازی کی پاداش اور پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں لیا گیا .
Comments are closed.