کورونا وائرس اقوام متحدہ کے دفتر تک پھیل گیا، دفتر میں تعینات ہزاروں ملازمین میں تشویش لاحق
آسٹریا/ 28فروری: اقوام متحدہ کے دفتر میں کروناوائرس کاکیس سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں دفتر میں تعینات ہزاروں ملازمین میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔جبکہ اس دفتر میں تقریباً 5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق جان لیوا وائرس دنیا بھر کیلئے خطرہ بن گیاہے۔آسٹریا کی دارالحکومت ویانامیں یواین دفترمیں کروناوائرس کاکیس سامنے آنے سے کھل بھلی مچ گئی ہے۔۔دفتر میں مختلف ممالک کے تقریباً5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔برازیل، ناروے اور جارجیا میں کرونا وائرس کے پہلے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیںجبکہ جنوبی کوریا میں مریضوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ ایران میں کورونا وائرس سے انتیس افراد جان سے گئے۔امریکا میں ساٹھ افراد وائرس کا شکار ہیں، اٹلی میں بھی وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر بارہ ہوگئیں ،جبکہ چار سو افراد متاثرہیں، اٹلی کے صدر نے اسٹاف میں وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطنیہ کرلیا ہے۔یورپ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور برطانیہ میں بیماری پھیلنے کے خدشات کے باعث30 سے زائد اسکول بند کردیئے ہیں۔کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچیس اور بحرین میں چھبیس ہوگئی جبکہ عراق نے وائرس کو روکنے کیلئے نو ممالک سے آنے والوں پر پابندی لگادی ہے۔خیال رہے دو ماہ کے دوران چین میںاس وائرس سے 2700 س زائد افراد ہلاک جبکہ اٹہتر ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ38ممالک میں کروناوائرس سیمتاثرہ افرادکی تعداد81ہزارہے۔
Comments are closed.