کنگن میں طلبہ کا احتجاج ،ٹریفک کی روانی متاثر

کنگن ::(کے پی ایس )::وسطی ضلع گاندر بل کے قصبہ کنگن میں طلبہ نے ٹرانسپورٹ سہولیت کی عدم دستیابی پر احتجاجی مظاہرہ کیا .طلبہ کے احتجاج کے باعث سرینگر -لہیہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی .

معلوم ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ نے سمبل بالا گنڈ کنگن کے مقام پر سرینگر-لہیہ شاہراہ پر دھرنا دیا .احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولیت کے سبب مشکلات کا سامنا ہے .

طلبہ مطالبہ کررہے تھے اُنکے لئے ٹرانسپورٹ کی معقول سہولیت فراہم کی جائے .انہوں نے کہا کہ ٹریفک سہولیت کی عدم دستیابی کے سبب وہ تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں .

اس موقعہ پر پولیس کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچے ،جنہوں نے احتجاجی طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ اُنکے مطالبے کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائیگا ،جسکے بعد احتجاجی طلبہ پرامن طور پر منتشر ہوئے .

Comments are closed.