پاک بھارت افواج پھر آمنے سامنے ،نوشہرہ سیکٹر میں تازہ گولہ باری ،فوجی اہلکار زخمی ،صورتحال کشیدہ
سرینگر/15ستمبر: محض کچھ گھنٹوں کی خاموشی کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان جموں کے راجوری سیکٹر میں آر پار شدید فائرنگ اور آتشی گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ کئی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ۔آر پار کی جنگی آتشی گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور لوگ مجبور ہوکر نقل مکانی کررہے ہیں۔ادھر دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر حسب معمول جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان حد متارکہ پر ایک مرتبہ پھر شدید فائرنگ اور آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ حد متارکہ کے کرشنا گھاٹی راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں سنیچروار کی صبح دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے خلاف جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس دوران دونوں اطراف سے کچھ ماٹر گولے ریائشی علاقوں میں جاگرے جس کے نتیجے میں رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجروں کی جانب سے راجوری سیکٹر میں متواتر بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی رینجروں نے کرشنا گھاٹی سیکٹر پونچھ میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ 82ایم ایم کے ماٹر گولے بھی داغے ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجروں کی جانب سے متواتر بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سیول علاقے پر بھی ماٹر گولے داغے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجروں نے 82ایم ایم ماٹر گولوں کے علاوہ آر پی جی اور آٹو میٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کی جبکہ پاکستانی کی جانب سے داغے گئے ماٹر شیل رہائشی علاقوں میں جاگرے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی رینجروں کی فائرنگ اور آتشی گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج و معالجہ کی غرض سے طوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی رینجروں کی بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا۔
Comments are closed.